
HANDOUT – 05 July 2023, Iran, Tehran: President of Iran Ebrahim Raisi speaks during a cabinet meeting. Photo: -/Iranian Presidency/dpa – ATTENTION: editorial use only and only if the credit mentioned above is referenced in full
تہران : شام میں پانچ ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بزدلانہ اقدامات صیہونی حکومت کی شکست کی علامت ہے۔ ابراہیم رئیسی نے شام میں صیہونی حکومت کے حملے میں پانچ فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔ یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں۔ صیہونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ کے عوام کے عزم و ارادے کے سامنے صیہونیوں کی شکست کا ازالہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے نہیں ہوسکے گا۔ دہشت گردی کے خلاف ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی۔


































