
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ شہر میں ایک بار پھر امداد کے منتظر افراد پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تئیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر میزائل داغ دیا۔ خاندان کے ٢٧ افراد جان سے گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 93 ہوگئی.
ادھر صیہونی فوج نے الشفا اسپتال پر حملے میں درجنوں افراد کی شہادت کا اعتراف کیا ہے جبکہ تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔


































