
غزہ :غزہ پر صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد اکاون ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے صبح سویرے محفوظ قرار دئے گئے المواصی کیمپ میں ایک خیمے پر فضائی حملہ کیا۔ جس سے تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔ بیت لاہیا کے کنعان گاؤں میں بھی خیمے کو نشانہ بنایا گیا جس سے دو فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 90 سے زیادہ اہداف پر بمباری کی ہے۔


































