
غزہ : عید کے تیسرے روز بھی صیہونی فوج نے رفح، وسطی، شمالی اور جنوبی غزہ ،خان یونس پر حملے کیے ہیں۔ حملوں میں ستر فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خان یونس میں شکست کے داغ دھونے کے لیے اسرائیل نے ایک بار پھر شہر پر بمباری کی ہے پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے میں چالیس افراد شہید ہوئے۔ رفح میں عمارت پر میزائل لگنے سے تیرہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار چھ سو چار ہوگئی ہے۔حماس نے چھاپہ مار کارروائی میں ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔شمالی اور وسطی غزہ میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔


































