Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی سفاکانہ بمباری جاری، جبالیہ میں ایک ہی خاندان کے 52 افراد شہید

غزہ: جبالیہ میں فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 52 افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس میں بھی 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ غزہ میں اسرائیلی سفاکانہ بمباری جاری ہے۔ خان یونس میں اسرائیل نے پانچ رہائشی گھروں کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں دس فلسطینی شہید بائیس زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوگئے، دیرالبلاح میں بھی میزائل حملے میں متعدد شہادتیں ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ نصیرات کیمپ کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے جہاں پانچ شہادتیں ہوئیں۔خان یونس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایک سو گیارہ فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔
غزہ میں صیہونی مظالم سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ، شہدا میں 6 ہزار سے زائد بچے اور 3600 خواتین شامل ہیں جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں تباہی مچادی۔ صبح سویرے صیہونی فوج ایک بار پھر مقبوضہ مغربی کنارے میں گھس گئی۔ طولکرم، قلقیلیہ سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے۔ کارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے.

مزید پڑھیے

Most Popular