
بیروت : حزب اللہ کے ڈرون گرانے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جانتا اور السفاری گاؤں پر بمباری کی۔ حملے میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری سے ایک خاتون شہید اورتین افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے ملک کے مشرق میں بعلبک کے دو علاقوں پر چار حملے کیے جن میں سے ایک نے ملک کے مشرق میں بعلبک شہر کے قریب السفاری کے علاقے میں ہتھیاروں کے ایک خالی اسٹور کو نشانہ بنایا۔ ایک حملہ شام کی سرحد کے قریب واقع گاؤں جنتا میں حزب اللہ کے تربیتی کیمپ پر کیا گیا۔
حزب اللہ نے لبنانی سرزمین پر ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا تھا جب کہ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ اس کا ایک ڈرون علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا ہے۔


































