Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی بمباری اور ایندھن کی کمی، الشفا اور القدس اسپتال غیر فعال

غزہ : اسرائیلی فوج کی بمباری اور ایندھن کی کمی کےباعث الشفا اور القدس اسپتال غیر فعال ہوگئے۔ الشفا اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی بندش سے آئی سی یو کے تمام مریض چل بسے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ کے دو بڑے اسپتالوں الشفا اور القدس میں دواؤں اور ایندھن کی قلت کے باعث نئے مریضوں کا داخلہ اور کام بند ہوگیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر نے مزید انسانی جانی نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت اسپتالوں میں مواصلات اور خدمات کے خاتمے کے بعد مسلسل دوسرے دن بھی غزہ میں اموات اور زخمیوں کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہیں کرسکی۔ جمعہ تک گیارہ ہزار 78 افراد شہید ہوئے تھے۔ ادھر الشفا اسپتال میں رکھی شہدا کی لاشوں کو انتظامیہ نے تدفین کا انتظام نہ ہونے پر اسپتال کے احاطے میں ہی ناقابل شناخت لاشوں کو اجتماعی قبر میں سپردخاک کرنا شروع کردیا۔ گذشتہ روز صیہونی فوج نے خان یونس اور اقوام متحدہ کے دفتر پر بم برسائے۔ حملوں میں مزید 40 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular