
غزہ : اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ میں قحط اور امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ جنگ بندی کے تیسرے روز بھی مقررہ تعداد سے کم امدادی ٹرک غزہ پہنچ سکے۔ اتوار کو صرف 120 ٹرکوں نے امدادی سامان غزہ پہنچایا۔ جس میں دو ایندھن اور دو گیس ٹرک شامل ہیں۔ اسرائیل شمالی غزہ میں امداد پہنچانے کی مخالفت کررہا ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بیماری اور قحط کا خطرہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کا محاصرہ کر رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد بہت کم ہے اور رفح کراسنگ کو بغیر کسی شرط کے کھولا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پناہ گاہوں میں صفائی کے ناقص حالات ہیں۔ زیادہ بھیڑ کی وجہ سے ہیضے۔ جلد کی سوزش اور سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں.


































