Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لبنان کے شعبۂ صحت پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں، تحقیقات کرائی جائے، ایمنسٹی

جنیوا :انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لبنان کے شعبۂ صحت پر اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 3 سے 9 اکتوبر 2024 کے درمیان بیروت اور جنوبی لبنان میں طبی مراکز۔ گاڑیوں اور ایمبولینسوں پر چار حملوں کے اپنی تحقیقات کے نتائج پیش کیے۔ حملوں میں انیس ہیلتھ کیئر ورکرز ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے۔ متعدد ایمبولینسوں اور دو طبی سہولیات کو نقصان پہنچا یا تباہ کر دیا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اسرائیل کے طبی سہولیات اور اہلکاروں پر غیر قانونی حملے نہ صرف بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور ممکنہ جنگی جرائم ہیں بلکہ اس کے وسیع پیمانے پر عام شہریوں کے لیے تباہ کن نتائج بھی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی برادری کی حمایت کے ساتھ لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم کے مشتبہ مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular