
غزہ : اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ پر وحشیانہ حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت اٹھائیس فلسطینی شہید اور ستتر زخمی کردئے۔
اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے علاقے المَواضی، غزہ سٹی کے شجاعیہ جنکشن اور زیتون محلے میں شدید حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے المَواضی کے قریب خان یونس کے علاقے کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ شجاعیہ کے مشہور جنکشن پر اس وقت بمباری کی گئی جب وہ بے گھر فلسطینی خاندانوں سے بھرا ہوا تھا۔
زیتون محلے میں ایک عمارت پر حملے میں کم از کم دس افراد شہید ہوئے جن میں ایک پورا خاندان شامل تھا۔ اسرائیلی حملوں میں حالیہ تیزی نے پورے غزہ میں شدید خوف اور افرا تفری پیدا کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے اہلکاروں پر خان یونس کے علاقے میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں حملے کیے گئے۔
حماس نے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ اپنے جرائم اور قوانین کی خلاف ورزی کو جواز دینے کی ناکام کوشش ہے.


































