
غزہ : غزہ پر رات سے جاری حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چھیالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ میں رہائشی عمارت اور خان یونس میں خیمہ بستی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سٹی میں چار مختلف مقامات پر کئے گئے حملوں میں اکیس فلسطینیوں کی جان گئی۔ اسرائیلی ڈرون نے المواسی میں خیمے کے ساتھ ساتھ ایک قریبی مکان کو بھی نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک بچے سمیت پانچ شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔جنگی طیاروں نے خان یونس میں ہی ایک اور مکان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو فلسطینی جان سے گئے۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کئےگئے حملوں میں شہدا کی تعداد تیرہ سو کے قریب جاپہنچی ہے۔


































