Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے، 5 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ نصیرات کیمپ۔ رفح اور غزہ سٹی میں بمباری اور گولہ باری سے گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے جس میں پانچ بچے شامل ہیں۔صیہونی فوج نے غزہ پر حملوں کے دوبارہ آغاز کے پانچویں دن بھی مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے کئے۔ نصیرات کیمپ میں بمباری سے مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گھر کے چھ افراد شہید ہوئے جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
رفح اور غزہ سٹی میں بھی تباہ شدہ مکانات کےڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں فلسطینی جان سے گئے۔ جبالیہ میں گولہ باری سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہریوں کو فوری طور پر جنوبی حصے میں منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیے

Most Popular