
غزہ : غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی، شمالی اور جنوبی غزہ پر لگاتار بم برسائے۔ کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ اسپتالوں کے قریب بھی شدید بمباری کی گئی۔ دو سو سے زائد شہادتوں کے بعد مجموعی تعداد چھبیس ہزار ہوگئی ہے جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ ادھر خان یونس کی صورتحال خوفناک ہوچکی ہے۔ الخیر،الامل اور الاقصیٰ اسپتال ادویات اور طبی سہولیات سے خالی ہوچکے ہیں۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی اپیلوں کے باجود امدادی سامان اور طبی امداد وافر مقدار میں غزہ نہیں پہنچائی جاسکی۔ جس سے اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ دوسری جانب حماس نے گزشتہ ایک ہفتے میں اسرائیل کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ خان یونس اور جنوبی غزہ میں شدید لڑائی میں 53 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


































