
غزہ : اسرائیلی فوج نے وسطی اور شمالی علاقوں میں شدید بمباری کی ہے۔ جس میں نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید 170 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے رات گئے اور علی الصبح خان یونس اور رفح پر حملے کیے۔ جس میں 70 فلسطینی شہید ہوئے۔ دیر البلاح اور شمالی غزہ پر بھی مسلسل بمباری جاری ہے۔:دیرالبلاح میں پناہ گزین کیمپوں پر حملے میں پینتیس فلسطینی شہید ہوئے۔ بیت لاحیہ میں بھی حملہ کرکے اسرائیلی فوج نے بیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک چوبیس ہزار چارسو کے قریب فلسطینی شہید اور باسٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میں تین لاکھ رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔


































