
غزہ : اسرائیلی فوج نے آج صبح سویرے غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ حملے کئے ہیں جس میں تین بچوں سمیت نو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیارے اور ڈرون نے خان یونس ۔ رفح۔ الزاویدہ اور جبالیہ پر بم برسائے اور میزائلوں سے رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملوں میں آٹھ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبالیہ کی خیمہ بستی پر حملے میں غزہ میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو بھی مارے گئے۔ یہ ایک ہفتے میں حماس کے تیسرے اہم رہنما ہیں جو نشانہ بنے ہیں۔
ادھر اسرائیلی حملوں میں تیزی آنے کے بعد بے گھروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ ہفتے کے دوران ایک لاکھ بیالیس ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔


































