
غزہ : حماس نے صیہونی فوج کے حملوں کو اسیروں کیلئے سزائے موت قرار دے دیا۔ حماس کے رہنما عزت الرشیق کا کہنا ہے کہ حملے کرکے اسرائیل فلسطین میں اپنے باقی ماندہ اسیروں کی جانیں قربان کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نتن یاہو اور ان کی انتہا پسند حکومت نے جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے غزہ میں قیدیوں کو ایک نامعلوم قسمت سے دوچار کردیا گیا ہے۔ حماس رہنما نے عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں اور دنیا کے حریت پسند افراد سے اسرائیلی حملوں کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہےکہ اسرائیل جان بوجھ کر جنگ بندی تک پہنچنے کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے۔


































