
دوحہ : حماس نے کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر صیہونی جارحیت کا تسلسل، اسرائیل کی اُن مجرمانہ پالیسیوں کی نشان دہی کرتا ہے جو وہ برادر عرب ممالک اور شہری علاقوں کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ حماس نے اس بات کی وضاحت کی کہ صنعاء ائیرپورٹ پر وحشیانہ حملہ،یمن اور انصارالله کے ہمارے بھائیوں کو غزہ کی حمایت میں اپنے ٹھوس موقف سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ حماس نے عالمی برادری اور عرب دنیا کی سطح تک صیہونی جرائم کو بند کروانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے صنعاء ائیرپورٹ پر حملہ کیا ہء، چار فضائی حملوں میں رن وے اور ایک ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔


































