
نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری سرحد پر واقع شہر رفح پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انسانی حقوق ادارے کے ترجمان جیرمی لارنس نے کہا کہ کیا اسرائیل کو یہ موقع نہیں دیا جانا چاہیے کہ وہ 15 لاکھ انسانوں کے رہنے کی جگہ پر منظم جنگی یلغار کرے۔ جہاں پہلے ہی لاکھوں بے گھر فلسطینی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ کیا ان پر ایک اور جنگ مسلط کرنے دی جائے؟۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رفح پر جارحیت کی تو فلسطینیوں کی جانوں کا بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ اس لیے یہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھاکہ رفح حماس کا آخری مضبوط گڑھ ہے۔ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔


































