
دمشق: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی جارحیت میں اس کے چار فوجی مشیر شہید ہو گئے ہیں۔ آئی آر جی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمشق میں غاصب اسرائیلی فضائی حملوں میں اس کے چار ارکان اور متعدد شامی افواج شہید ہو گئے۔ حملے میں شہر کے میزا محلے میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے قریب کئی سفارتی مشنز ہیں۔ اسرائیل بارہا شام کو میزائلوں اور جنگی طیاروں سے نشانہ بناتا ہے۔


































