
غزہ : اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں دو بچوں سمیت سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے جبکہ حماس نےایک اور یرغمالی کی لاش واپس کردی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے المواصی پناہ گزین میں خیموں پر فضائی حملے کئے جس سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملوں میں دو بچوں سمیت پانچ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے۔ متاثرین میں سے کچھ شدید طور پر جھلس گئے۔ ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب الزیتون محلے میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس میں کئی مقامات پر فضائی حملے کئے۔ اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ جنوبی رفح میں چار فوجیوں کے زخمی کرنے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔


































