Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امدادی کیمپ کے قریب صیہونی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید، 12 زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے رفح میں امدادی کیمپ کے قریب فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینی شہید اور بارہ زخمی کردئے۔ صبح سے جاری حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ فلسطینی شہید کردئے گئے۔صیہونی فوج نے رفح میں قائم غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کے کیمپ کی طرف جانیوالے ہجوم پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے۔ چار دنوں میں صیہونی فوج پندرہ متاثرین کو شہید کرچکی ہے۔
ادھر خان یونس میں ایک مکان پر بمباری سے پانچ فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ دیر البلاح میں مکان پر حملے میں حاملہ خاتون اور اس کا شوہر شہید ہوگیا۔ غزہ سٹی اور جبالیہ پر حملوں میں بھی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ زمینی اور فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت باہتر فلسطینی شہید اور دو سو اٹہتر زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular