
غزہ : جنگی مجرم صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج قیدیوں کو چھڑانے کیلئے غزہ پر قبضہ کررہی ہے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں لے رہی ہے۔اسرائیل ایک نیا سیکورٹی کوریڈور بنا کر غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل حملے کر رہا ہے، بمباری کر رہا ہے اور غزہ کے ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج مزاحمتی محور کا صفایا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دباؤ کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنے 34 قیدیوں کی لاشوں کو بھی حاصل کر سکیں۔


































