
رام اللہ : اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب ایک چھاپے میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔ ایک شخص اس وقت مارا گیا جب اسرائیلی فوجیوں نے طوباس میں اس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ اسرائیلی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی اس وقت شہید ہوا جب فوجیوں نے طوباس کے قریب الفارعہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا۔


































