
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور حملے میں چار مزاحمت کاروں سمیت چھ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں سرنگ سے نکلنے والے چھ مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا جس میں سے چار شہید اور دو گرفتار کر لئے گئے۔
حماس نے کہا ہے کہ رفح کی سرنگوں میں محصور مزاحمتی کارکنوں کا تعاقب، قتل اور گرفتاری جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حماس کے مطابق یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیلی ریاست گذشتہ ماہ طے پانے والے سمجھوتے کو کمزور کرنے اور توڑنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔
ادھر اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیت لاهیا چوک کے قریب گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں دو فلسطینی موقع پر شہید اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی شہادتیں 69 ہزار 785 تک پہنچ چکی ہیں۔


































