Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسپتالوں پر قبضے کے دوران اسرائیلی فوج نے جنگی جرائم کئے، ہیومین رائٹس واچ

لندن : انسانی حقوق کے ادارے ہیومین رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتالوں پر قبضہ کرکے مریضوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ ہیومین رائٹس واچ نے کہاہے کہ اسرائیلی فوج بجلی، پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی سے انکار کر کے چوراسی فلسطینی مریضوں کی موت اور غیر ضروری تکلیف کا باعث بنی۔ تین اسپتالوں کے عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجیوں نے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ بدسلوکی کی اور طبی عملے اور مریضوں کو زبردستی بے گھر کیا۔ فوجیوں نے جان بوجھ کر طبی سہولیات اور آلات کو نشانہ بنایا۔ یہ اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ ہیومین رائٹس واچ کی یہ رپورٹ نو مریضوں اور دو ہیلتھ کیئر ورکرز کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ جنہوں نے الشفا میڈیکل کمپلیکس ۔ کمال عدوان ہسپتال اور ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی چھاپوں اور قبضوں کو دیکھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular