
تل ابیب : اسرائیلی حکومت میں دراڑیں پڑنے لگیں اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی مستعفی ہوگئے۔ اطلاق چھ مارچ سے ہوگا۔ ہرزی حلوی نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کر لی۔ حلوی نے استعفیٰ وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ضمن میں پیش کیا۔ ہیلوی نے واضح کیا کہ انھوں نے یہ فیصلہ اپنے کندھوں پر عائد ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے کیا ہے۔
ادھر وزیر خارجہ گیڈون ساعار کا حماس کو شکست دینے میں ناکامی کا اعتراف۔ کہتے ہیں ہم نے جنگ بندی معاہدے کیلئے بڑی قیمت ادا کی ہے۔ حماس برقرار رہی تو مستقبل میں امن، استحکام اور سلامتی نہیں ہو گی۔


































