
بیروت : صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حماس کے رہنما حسن فرحت دو بیٹوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بنت جبیل کے راستے پر ایک گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے ۔


































