Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کا امداد کے متلاشی فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا اعتراف

غزہ : اسرائیلی فوجیوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امداد کے خواہاں نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایک اور منظم اقدام سے پردہ اٹھادیا۔
فوجیوں نے بتایا کہ انہیں کمانڈروں نے حکم دیا تھا کہ کوئی واضح خطرہ نہ ہونے کے باوجود ہجوم پر گولی چلائیں تاکہ انہیں بھگادیا جائے یا منتشر کیا جا سکے۔
ایک فوجی نے غزہ کو مقتل سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاتھوں روزانہ ایک سے پانچ فلسطینی شہید ہوتے ہیں حالانکہ ہجوم پر قابو پانے کے لیے غیر مہلک اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ ایک اسرائیلی ریزروسٹ نے ہاریٹز کو بتایا کہ غزہ میں اب کسی کو دلچسپی نہیں ہے۔ اس نے علاقے کو لا قانونیت کا گڑھ قرار دیتےہوئے کہا کہ وہاں انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔
فوجیوں کے اعترافات کے بعد ملٹری پراسیکیوٹر نے مشتبہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular