
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت مزید تیرا فلسطینی شہید کردئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے غزہ میں جبالیہ۔ غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کئے۔ حملوں میں مکانات اور بعض خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر بیت حنون سے انخلا کے حکام کے بعد بڑی تعداد میں متاثرین المواصی کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ غزہ کے میڈیا سینٹر کے مطابق مختلف علاقوں سے اب تک پانچ لاکھ فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب امداد کی بندش سے غزہ میں قحط کے خدشات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔


































