
غزہ : حماس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں متعدد اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔ القسام بریگیڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق باقی بچ جانے والے یرغمالی بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں یرغمالیوں کی حفاظت کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن حالیہ حملوں میں یرغمالیوں کا تحفظ مشکل ہوگیا ہے۔ یرغمالیوں کو فلسطینیوں کی رہائی کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ عالمی برادری فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ یرغمالیوں کی حفاطت کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔لیکن اگر حملے جاری رہے تو یرغمالیوں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔


































