Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

یمن پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 2 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

تل ابیب : اسرائیل جنگی طیاروں نے ایک ہی دن میں یمن ۔ شام ۔ لبنان اور غزہ پر فضائی حملے کئے۔ جبکہ دنیا خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔
غزہ کی حمایت میں یمنی فوج کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بین گورین ائرپورٹ پر کامیاب آپریشن کے جواب میں اسرائیل کے 30 لڑاکا طیاروں نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں سیمنٹ فیکٹری سمیت نو مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملے میں دو افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر 48 سے 50 بم گرانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اس بمباری سے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ لیکن یمنی حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ ابھی بھی آپریشنل ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کی وادی بقا میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ جبکہ شام میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا حملے میں بنکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular