Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں صیہونی فوج کا فضائی حملہ، 10 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

رام اللہ : صیہونی فوج نے غزہ کے بعد مغربی کنارے میں بھی جنگ چھیڑی دی۔ فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے دس دن سے جنین میں جاری آپریشن کے بعد طوباس کے مضافاتی قصبے تمون میں ایک مکان پر بم برسادئے۔ حملے میں اطراف کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
صیہونی فوج نے ایک بیان میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک مسلح سیل کو نشانہ بنایا۔ حماس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمون میں بزدلانہ کارروائی اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جرائم ہماری مزاحمت کو نہیں توڑسکیں گے اور نہ ہی ہمارے لوگوں کو ڈرا سکیں گے۔
ادھر صیہونی فوج نے جنین۔ قلقیلیہ اور طولکرم میں آپریشن کے دوران مزید چودہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular