
غزہ: اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ جبالیہ پبرحملے میں مزید چالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ،رفح اور خان یونس پر فضائی حملے کیے ہیں۔تازہ حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ النصر اسپتال سمیت کئی عمارتوں کو حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اموات کی تعداد سینکڑوں میں جاسکتی ہے۔غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں بیس ہزار کے قریب شہادتیں ہوچکی ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیل نے جنین اور بیت اللحم میں حملے کیے ہیں۔جن میں پندرہ افراد شہید اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


































