Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت نے غزہ کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا، 42 ملین ٹن ملبا ہٹانا پیچیدہ عمل ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی ترقی کو ساٹھ سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر اچم اسٹینر نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر انٹرویو میں کہاکہ جنگ سے غزہ کی پینسٹھ سے ستر فیصد عمارتیں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ پندرہ ماہ میں تقریباً 60 سال کی ترقی ضائع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ افراد اپنی پناہ گاہ سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عوامی انفراسٹرکچر، سیوریج ٹریٹمنٹ سسٹم، پانی کی فراہمی کے نظام کو کھو دیا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ اور خدمات کے عناصر کا محض کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیالیس ملین ٹن ملبے کو ہٹانا خطرناک اور پیچیدہ ہوگا۔ تعمیر نو کے لیے درکار دسیوں ارب ڈالرز کو جمع کرنا بھی ایک مشکل جنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار سے کوئی بھی شخص یا ادارہ تباہی کی نوعت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular