
غزہ : چھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ 60 فیصد عمارتیں تباہ۔ 90 فیصد اسکول۔ 26 اسپتال۔ 327 مساجد اور 3 چرچ تباہ ہوئے۔ 17 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ 484 طبی کارکن اور 95 صحافی بھی مارے گئے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ یہ جنگ 21 ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ بن چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 11 لاکھ فلسطینی شہریوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ 2 سال سے کم عمر کے 31 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔


































