Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت کو 100 روز مکمل، غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 190 فلسطینی شہید

غزہ :غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت سو روز سے جاری ہے۔ تازہ حملوں میں مزید ایک سو نوے فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں سو روز سے جاری مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دیر البلح، المغازی، رفح اور خان یونس میں مزید ایک سو نوے فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ شہدا کی مجموعی تعداد چوبیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا کی تعداد کئی زیادہ ہوسکتی ہے۔شمالی غزہ میں اسرائیل نے تقریباً زیادہ تر شہر کو ملیا میٹ کردیا ہے۔ اب تک غزہ میں تین لاکھ سے زائد رہائشی یونٹس تباہ کیے جاچکے ہیں۔ شہر میں 35 اسپتالوں میں سے صرف تین کام کررہے ہیں جہاں ادویات کی شدید قلت ہے۔اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے شہر میں قحط کی صورتحال ہے۔غذائی قلت سے روزانہ تیس بچے دم توڑ رہے ہیں۔ حاملہ عورتوں کی اموات میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارے صحت نے غزہ کی صورتحال کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے فوری طور پر عالمی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular