Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت، 3 صحافیوں سمیت 15 فلسطینی شہید، 26 زخمی

غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے وحشیانہ حملے بڑھادئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں تین صحافیوں سمیت 15 فلسطینی شہید اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں خیراتی ادارے الخیر فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین مقامی صحافیوں سمیت نو افراد شہید ہوگئے۔ ادھر بیت لاہیہ میں ہی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار فلسطینی جان سے گئے۔ رفح۔ خان یونس اور غزہ سٹی میں بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ وسطی قصبے جوہر ڈیک میں ڈرون حملے میں بھی دو فلسطینی جان سے گئے۔
ادھر تباہ عمارتوں کے ملبوں تلے مزید 12 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ غزہ میں میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں سے پچاس سے زائد گذشتہ دو ہفتوں میں شہید ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular