
نیویارک: اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا ہےکہ اسرائیل کی جارحیت میں غزہ میں تیرا ہزار سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ ہزاروں بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ہم یہ بھی تعین نہیں کر سکتے کہ وہ کہاں ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوں۔ کیتھیرن رسل نے کہا کہ ہم نے دنیا میں تقریباً کسی دوسرے تنازعہ میں بچوں کی اموات کی اتنی زیادہ شرح نہیں دیکھی۔ انہوں نےکہا کہ میں ان بچوں کے وارڈز میں گئی ہوں جو خون کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ پورا وارڈ بالکل خاموش ہے۔ کیونکہ بچے، ننھے بچے رونے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔


































