Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کی قرارداد سے اسرائیل تلملا اٹھا، غزہ میں کارروائی روکنے سے انکار

تل ابیب : سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری پر اسرائیل تلملا اٹھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکورٹی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کردیا۔ نیتن یاہو کہتے ہیں امریکا اپنے موقف سے ہٹ گیا ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیلی وفد کے دورے کی منسوخی افسوسناک ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما کہتے ہیں کہ نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ میں کارروائی روکنے سے انکار کردیا۔ یووگیلانٹ نے کہا امریکا کو بتادیں گے کہ اسرائیل ہر جگہ کارروائی کرے گا۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ جنگ روکنے کی ہم پر کوئی اخلاقی ذمہ داری نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا حماس کے خلاف ان مقامات پر بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی۔ یووگیلانٹ نے کہا ہمیں غزہ میں فیصلہ کن فتح نہیں ملی،ہم لوگ غزہ کے شمال میں جنگ کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا غزہ میں اب بھی یر غمال بنائے گئے اسرائیلی موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular