
دوحہ : حماس مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلا چاہتی ہے۔ اسرائیل جنگی قیدی حاصل کرکے جنگ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی جنگی قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے بعد اسرائیل بے رحمی سے فلسطینیوں کا خون بہانا چاہتا ہے۔حماس نے مکمل جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو کی شرط رکھی ہے۔ اس وقت تک اسرائیل خون خرابے اور نسل کشی کے سوا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکا ہے۔ زمین پر اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کو ہر محاذ پر پسپا ہونے پر مجبور کررہے ہیں۔ حماس کی جنگی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔کس بنیاد پر حماس اسرائیل کی شرائط پر معاہدہ کرے۔ہم اپنے شہدا کے خون سے بے وفائی ہر گز نہیں کریں گے۔


































