Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل، غزہ جنگ سے را‏ئے عامہ کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، اسامہ حمدان

غزہ: حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ، غزہ جنگ سے را‏ئے عامہ کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور اس غاصب دشمن کے پاس فلسطین میں قتل عام اور نسل کشی جاری رکھنے کے سوا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی دشمن نے رفح پر حملہ کر کے ملت فلسطین کی نسل کشی کی اپنی حقیقی نیت عیاں کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کوششیں بروئے کار لائيں گے اور رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے تمام فریقوں سے گفتگو کریں گے۔ اسامہ حمدان نے زور دے کر کہا کہ ہمارا موقف ملت فلسطین کے مفادات اور مطالبات کی حمایت کرنا ہے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ ہمارا مجوزہ منصوبہ جنگ روکنا، غاصب فوجیوں کا انخلا، امداد رسانی کا مرحلہ شروع کرنا اور قیدیوں کا تبادلہ ہے لیکن بنیادی مسائل کو، کہ جن میں سرفہرست جنگ بندی ہے، نظرانداز کر کے نہيں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کے حالات کے سلسلے میں فیصلہ کرنا فلسطینیوں کا کام ہے اور غاصب دشمن اور اس کے حامی اس میں مداخلت کرنے کا حق نہيں رکھتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular