Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل شام اور لبنان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، عرب لیگ

جدہ : عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل عسکری اشتعال انگیزی سے شام اور لبنان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی بے عملی سے صیہونی ریاست کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستخط شدہ معاہدوں کی جان بوجھ کے خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ملکوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور مزید شہریوں کو مارا جا رہا ہے۔ احمد ابو الغیط نے کہا کہ لبنان میں ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز ناقابل قبول ہے اور یہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو لبنان کے ساتھ گزشتہ سال طے پایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں ملک کے اندرونی ایجنڈا پر مبنی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں اور علاقائی امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular