
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امدادی سرگرمیاں بڑھانے کے وعدوں پر کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کرے۔ سلامتی کونسل کے ارکان کی طرف سے لکھے گئے ایک خط میں اسرائیلی تازہ کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل تیز اور آسان کرنے کے لئے کچھ اور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل نے اسرائیل کی طرف سے ایریز راہداری کھولنے کے اعلان پرکہاہے کہ ابھی مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ غزہ میں انسانی ضروریات کے پورا ہونے کی صورت ممکن ہو سکے۔


































