
تل ابیب: امریکا کے بعد فرانس نے بھی صیہونی حکومت کو غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے تل ابیب پہنچ کر اسرائیل سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ جنگ کا پہلا مقصد تمام مغویوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہونا چاہئے۔ اسرائیل جنگ کو وسیع کئے بغیر حماس کیخلاف کارروائی جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار تک نہیں کیا۔ واضح رہے کہ غاصب اسرائیل حماس کے بہانے غزہ کے نہتے عورتوں اور بچوں پر بم برسا رہا ہے۔


































