Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے تین یرغمالیوں کے بدلے 369 فلسطینی رہا کردئے

غزہ : اسرائیل نے تین یرغمالیوں کے بدلے تین سو انہتر فلسطینی رہا کردئے۔ اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کو بسوں سے مغربی کنارے لایا گیا۔ برسوں سے قید فلسطینی اپنوں میں پہنچے تو منظر جذباتی ہوگئے۔ مائیں اپنے بچوں سے لپٹ گئیں۔
رہائی پانے والے قیدیوں میں عمر قید کے چھتیس قیدی بھی شامل ہیں جبکہ 33 قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔
اس سے پہلے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ خان یونس اور غزہ سٹی میں الگ الگ تقریب میں ریڈ کراس کے اہلکاروں نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویزات پردستخط کئے۔ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مزاحمت کاروں نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
حماس نے کہا کہ قیدیوں کی چھٹی کھیپ کی رہائی تصدیق کرتی ہے کہ مذاکرات اور جنگ بندی معاہدے کے تقاضوں پر عمل کرنے کے سوا قیدیوں کی رہائی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular