
نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دس اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں امداد کی ایک سو سات درخواستیں مسترد کر دی ہیں، جس سے ضروری امدادی سامان کی رسائی بند ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ ان درخواستوں میں کمبل، سردیوں کے لئے کپڑے، پانی اور صفائی کے نظام کی دیکھ بھال کے لیے آلات شامل تھے اور ان میں سے تقریباً نوے فیصد درخواستیں تین سو تیس مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کی تھیں۔ فرحان حق نے بتایا کہ اسرائیل نے ان میں سے اکثر درخواستیں اس بنیاد پر مسترد کیں کہ ان تنظیموں کو امداد داخل کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہے۔ فرحان حق نے بتایا کہ اسرائیلی حکام گاڑیوں کے پرزے۔ سولر پینلز۔ موبائل بیت الخلا۔ ایکس رے مشینیں اور جنریٹرز سمیت بیشتر اشیا کو انسانی امداد نہیں سمجھتے ہیں۔


































