Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا

تل ابیب: صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی سرحد پر مسلح فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی سہولت کے مطابق انتظام کرے گا اور ایسی انتظامیہ کی حمایت کرے گا جو اسرائیل کے خلاف جارحانہ عزائم نہ رکھتی ہے۔ حماس کا غزہ میں کوئی مستقبل نہیں ہے غزہ کا آپریشن حماس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اب دو ریاستی حل کا وقت گزر چکا ہے۔ خطے میں قیام امن کے لیے ہمیں اپنی سرحدوں پر سخت نگرانی اور دشمن گروپوں کی سرکوبی کرنا ہوگی.

مزید پڑھیے

Most Popular