Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب تعلقات کے قیام کیلئے بےقرار، اسرائیل کا انکار

تل ابيب: امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے جواب میں اسرائیل نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر راضی ہوگیا۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب نے شرط رکھی تھی کہ اسرائیل کو صرف اسی صورت میں تسلیم کرسکتے ہیں اگر صیہونی ریاست ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر راضی ہوجائے۔ جس پر اسرائیل کے وزیر توانائی اور سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہونا قابل قبول نہیں۔ اسرائیلی وزیر ایلی کوہن نے مزید کہا کہ اگر فلسطینی ریاست کے قیام پر بضد رہے تو اس صورت میں ہم سعودی عرب اور علاقائی تعلقات کی بحالی کے معاہدہ کرنے سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular