
برسلز: یورپی یونین نے رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ رفح پر حملہ لاکھوں انسانی جانیں نگل سکتا ہے۔ یورپی یونین کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ سے دھکیلنے کے منصوبے پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غزہ میں موجود آخری محفوظ شہر میں حملے کا مطلب لاکھوں انسانوں کا قتل عام ہوگا۔ اسرائیلی فوج اور مصر میں اس سلسلے میں جھڑپوں کا بھی خدشہ ہے۔ مصری حکومت نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ غزہ کے پناہ گزینوں کو دھکیلنے کی کوششوں کا مطلب اسرائیل مصر معاہدے کا خاتمہ ہوگا۔


































