Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی ماہ رمضان کے فوری بعد رفح میں زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی

Palestinians check the rubble of buildings that were destroyed following overnight Israeli bombardment in Rafah, in the southern Gaza Strip, on March 27, 2024, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian militant group Hamas. (Photo by MOHAMMED ABED / AFP)

غزہ: اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد پاؤں تلے روندتے ہوئے ماہ رمضان کے فوری بعد رفح میں زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی۔ حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔ اسرائیل مصر کو باضابطہ اطلاع دے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکی فیصلہ بہت زیادہ برا اقدام تھا۔ حماس کو جان لینا چاہیے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرےگا۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ رفح۔ خان یونس اور شمالی غزہ میں فضائی حملے اور گولہ باری سے چوبیس گھنٹوں میں ستر سے زائد فلسطینی شہید کردیئے گئے۔ شہداء کی تعداد بتیس ہزار پانچ سو تک پہنچ گئی۔ صیہونی فوجیوں نے غزہ کے ساحل پر سفید جھنڈا اٹھائے دو فلسطینیوں کو شہید کرکے لاشیں بلڈوزر کے ذریعے دفن کردیں۔ عالمی ادارہ خوراک کی غزہ میں ممکنہ قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم کا کہنا ہے کہ بھوک اور بیماری غزہ کی آبادی کو تباہ کر رہی ہے۔ اب فوری اور ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے۔ خوراک اور ادویات کی ترسیل کو تیز کرنا اور صحت کی سہولیات کو تحفظ فراہم کرناہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular